سیف علی خان کی بیٹی نے کرن جوہر سے کیا ہوا معاہدہ توڑ دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:43

سیف علی خان کی بیٹی نے کرن جوہر سے کیا ہوا معاہدہ توڑ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء)بولی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر بولی وڈ انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ متعارف کروانے کیلئے مشہور ہیں ،وہ اپنی فلموں میں زیادہ تر نئے لوگوں کو موقع دیتے ہیں۔اس کی بہترین مثال معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں جن کا کیر ئیر آج کرن جوہر کی وجہ سے بلندیوں پر ہے،عالیہ کے بعد کرن سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو اپنی آنے والی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2’ میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

سارہ نے فلم کا کنٹریکٹ بھی سائن کرلیا تھا ،تاہم اب خبر آئی ہے کہ سارہ نے کرن کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ ختم کردیا ہے۔بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطا بق سارہ اب انگریزی فلم’دی فالٹ ان اسٹار’کے ہندی ری میک میں شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی،جبکہ موہت سوری فلم کی ہدایات دیں گے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی آنے والی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے تنازعات کا شکار ہے جبکہ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان فلم کی تشہیری مہم کا حصہ نہیں ہوں گے۔