اداکار عمران شوکی 14اکتوبر کو جاپان روانہ ہونگے

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء)اسٹیج کے نامور اداکار عمران شوکی 14اکتوبر کو جاپان روانہ ہونگے، تفصیلات کے مطابق اداکار عمران شوکی 16اکتوبر سے شروع ہونے والے کامیڈی میوزیکل فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لئے 14اکتوبر کو جاپان کے لئے روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

عمران شوکی 16اکتوبر کو جاپان کے شہر اوساکا میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران شوکی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ جاپان میں اپنی ثقافت کے رنگ جما سکوں۔