تین روزہ پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک اختتام پذیر

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:34

تین روزہ پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک اختتام پذیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) تین روزہ پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک اپنی تما م تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں جاری تین روزہ پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک کے آخری روز چار ڈیزائنرز کے ملبوسات کی ریمپ پر نمائش کی گئی جن میں نومی انصاری، زارا شاہجہاں، سونیا اظہر، اور علی ذیشان شامل ہیں۔برائیڈل فیشن ویک کے آخری روز نمائش کے لئے پیش کئے جانے والے ڈریسسز میں مشرق کے ساتھ ساتھ مغرب کا رنگ بھی نمایاں تھا اور تمام ملبوسات پر گوٹے کناری، دبکے اور تلے کا کام کیا گیا تھا۔