امید ہے مداح جھوٹی تعریف نہیں کرتے ہوں گے، کرینہ

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:29

امید ہے مداح جھوٹی تعریف نہیں کرتے ہوں گے، کرینہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ میں بے بو کی عرفیت سے معروف اداکارہ کرینہ کپور نے خود کو سیلفی کوئین قراردے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں اپنی سیلفیز لینا بہت پسند ہے، انہوں نے خود کو ایک سیلفی کوئین قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر5 سے 10 منٹ کے بعد اپنی بے تحاشا تصویریں لیتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ خاص نہیں سوچا لیکن وہ ہمیشہ اپنے دل کی سنتی تھیں،وہ بچپن سے ہی ایک بڑی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مداحوں کی جانب سے ان کی جوتعریف کی جاتی ہے وہ جھوٹی نہیں ہوتی جبکہ وہ ایسی اداکارہ ہیں جو کہ جھوٹی تعریف کی مستحق بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :