اداکارہ آفرین خان فلم ”ایکٹر ان لاء“دیکھتے ہوئے مداحوں کے گھیرے میں آگئی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:16

اداکارہ آفرین خان فلم ”ایکٹر ان لاء“دیکھتے ہوئے مداحوں کے گھیرے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) فلم ار اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان فلم ”ایکٹر ان لاء“دیکھتے ہوئے مداحوں کے گھیرے میں آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان اپنے بھائی خان بابا اور والدہ کے ہمراہ ڈیفنس میں واقع سینما میں لالی ووڈ فلم ”ایکٹر ان لاء“دیکھنے کے لئے گئیں جہاں اداکارہ کو مداحوں نے پہچان لیا اور اپنے گھیرے میں لے لیا ۔ اس موقع پر مداحوں نے اداکارہ آفرین خان سے آٹو گراف لیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں آفرین خان نے اس موقعہ پر کہا کہ عوام پاکستانی فلموں کو سپورٹ کرنے کے لئے گھروں سے نکلے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز منفرد اور اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کا رسپانس بھی سامنے آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :