پاکستانی فلم ”دوستی“کی عکسبندی شروع ہوگئی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:16

پاکستانی فلم ”دوستی“کی عکسبندی شروع ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) نئی پاکستانی فلم ”دوستی“کی عکسبندی شروع ہو گئی، تفصیلات کے مطابق فلم ”دوستی “کی کاسٹ میں اداکار بابر بٹ، قیصر بلوچ، ثمر ہمدانی، جاوید یوسف، زبیر بھٹی،مجاہد رانا، توصیف حیدر، اداکارہ وینا ناز اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے مصنف ارشد کنول جبکہ ہدایتکار جاوید یوسف ہیں۔ فلم کی موسیقی ایم طارق ناز نے ترتیب دی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم ہدایتکار جاوید یوسف کا کہنا تھا کہ فلم کا موضوع معاشرتی برائیوں کے گرد گھومتا ہے اور فنکاروں نے ان کا بخوبی احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے جو فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی۔

متعلقہ عنوان :