ہیری پورٹر سیریز کی نئی فلم ریلیز ہونے کو تیار

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:07

ہیری پورٹر سیریز کی نئی فلم ریلیز ہونے کو تیار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء ) ہیری پورٹر کی کہانیوں کے بھوت اور چڑیلیں ایک بار سکرین پر نظر آنے کو تیار ہیں ، ایکشن سے بھرپور نئی فلم فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم کا تہلکہ خیز ٹریلر آگیا ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ یاٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم فیٹاسٹک بیسٹ اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دیم ہیری پورٹر سیریز کی نئی فلم ہے ۔ ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی کہانی جنوں اور چڑیلوں کی ہے جن کے بارے میں ہیری پورٹر نے ستر سال پہلے اپنی کتاب میں پڑھا تھا ۔ دلچسپ مناظر سے بھرپور اس فلم میں اداکار جان ووئٹ ، ایڈی ریڈ مین اور ایذرا ملر نظر آ رہے ہیں ۔ فلم فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم اٹھارہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :