” جانان“ نے دنیا بھر میں شہرت عطا کی‘آرمینہ رانا

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:07

” جانان“ نے دنیا بھر میں شہرت عطا کی‘آرمینہ رانا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء ) اداکارہ و ماڈل آرمینہ رانا خان نے کہا ہے کہ فلم جانان کی شاندار کامیابی سے دنیا بھر میں مجھے ایک نئی شناحت ملی جس کا احساس دوستوں کی کالز سے ہورہا ہے ۔ بیرون ملک کام کرنے کا تجربہ میرے لئے منفرد تھا ۔ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں ، فلموں اور فیشن ایونٹس میں مصروفیات نے میری فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

زیبا بختیار ، ماہرہ خان اور دیگر کے ساتھ کام کرکے لطف آیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی فنکاروں کے فلموں میں جلوہ گر ہونے سے فلم بینوں کو ایک نئی چوائس مل گئی ہے ، فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہوگیا ہے ۔ عید پر ریلیز تینوں پاکستانی فلموں کی کامیابی نے ملکی فلمسازوں کے حوصلے بڑھا دئیے ہیں ۔ بھارتی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں نے جم کر بزنس کیا ، یہ ایک اچھا سائن ہے ۔

متعلقہ عنوان :