بھارتی پروڈیوسرز کی پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر بولی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:54

بھارتی پروڈیوسرز کی پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر بولی وڈ میں کام ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء) انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے) نے پاک۔ بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر بولی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی فنکاروں پر یہ پابندی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے تک پابندی برقرار رہے گی۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا ہے جس کی پاکستان نے تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ہندو انتہا پسند گروپ نے بھی بولی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو دھمکی دی تھی۔ہندو گروپ ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکل جانے کا کہا تھا جس کے بعد پاکستانی فنکار وطن واپس آگئے تھے۔

اس سے قبل گلوکار شفقت امانت علی اور عاطف اسلم نے بھارت میں اپنے کنسرٹس کو منسوخ کردیا تھا۔گلوکار شفقت امانت علی ہندوستان کے شہر بنگلور میں 30 ستمبر کو پرفارم کرنے والے تھے جبکہ عاطف اسلم کا کنسرٹ گڑگاوٴں میں 15 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا تھا، دونوں ہی ایونٹس منسوخ کردیے گئے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ بولی وڈ پروڈیوسرز کی ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر اس طرح کی پابندی عائد کی ہے۔
بھارتی پروڈیوسرز کی پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر بولی وڈ میں کام ..

متعلقہ عنوان :