بھارتی فوجی حکام نے بھارتی فوجی کی پاکستان میں حراست کی خبروں کی تصدیق کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 ستمبر 2016 21:59

بھارتی فوجی حکام  نے بھارتی فوجی کی پاکستان میں حراست کی خبروں کی تصدیق ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 ستمبر۔2016ء) بھارتی فوجی حکام نے بھارتی فوجی کی پاکستان میں حراست کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ھارتی فوج کی دراندازی کے دوران پاک فوج نے 14 فوجیوں کو جہنم واصل جبکہ ایک فوجی کو گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب بھارتی فوجی حکام کا بیان سامنے آیا ہے۔ بھارتی فوجی حکام نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا ہے مذکورہ فوجی دراندازی کے دوران گرفتار ہوا۔ بھارت کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ راشٹریا رائفل 37 کا ایک سپاہی غلطی سے سرحد پار چلا گیا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ماضی میں بھی غلطی سے سرحد پار کرنے کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :