پشاور ،سوزکی ڈارےؤر یو نین کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے لیے ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 29 ستمبر 2016 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) سوزکی ڈارےؤر یو نین کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے لیے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت یونین کے صدر فاروق خان خلیل جنرل سیکرٹری امجد خان خلیل ودیگر کررہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ا ہلکار غریب سوزکی ڈارےؤروں کو بلا جواز بھاری جرمانہ عائد کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوزکی ڈارےؤروں کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی ہدایت پر ہم لوگوں نے اپنی سوزکیوں کے اوپر جنگلے اور ڈالے اتار دئیے ہیں ۔اس کے باوجود وہ ہمیں تنگ کررہے ہیں ۔ڈالہ اتارنے سے خواتین و بچوں اور معمر حضرات کو چڑنے اور اترنے میں شدید تکالیف کا سامنا پڑ رہاہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ایس ایس پی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ڈالہ لگانے دیا جائے تاکہ سواریوں کی تکالیف کا خاتمہ ہوجائے۔ سوزکی ڈارےؤر یو نین ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :