لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے خود ساختہ آپریشن پر بھارت بھر میں جشن

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 ستمبر 2016 21:06

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے خود ساختہ آپریشن پر بھارت بھر میں جشن

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے خود ساختہ آپریشن پر بھارت بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح لائن آف کنٹرول پر اس کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں جس کے نیتجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ تاہم اس حوالے سے پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی قسم کی سرجیل اسٹرائیکس نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فوج کی جانب سے فوری حرکت میں آتے ہوئے ایکشن لیا گیا جس کے نتیجے میں 14 بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔ تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی فوج کے خود ساختہ آپریشن کو بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ بھارتی عوام بھارتی میڈیا کے اس جھوٹ پر یقین کرکے خوشی سے پاگل ہو گئے ہیں۔ بھارت کے تمام بڑے شہروں میں بھارتی فوج کے خود ساختہ آپریشن کی کامیابی کے جھوٹ پر یقین کرکے جشن منایا جا رہا ہے۔ جبکہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے اور اپنی عوام کے دلوں میں پاکستان کیخلاف نفرت بھر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :