بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 ستمبر 2016 20:30

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے جھوٹے دعووں کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہ رخ خان نے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف کاروائی کرنے پر آپ کے شکرگزار ہیں۔

ہم سب کو مل کر بھارتی فوجیوں کی سلامتی کیلئے دعا کرنی چاہیے۔