بحرین: ٹریفک پولیس کی کاروائی،کار وں کے کرتب دکھانے والے متعدد نوجوان گرفتار

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:18

بحرین: ٹریفک پولیس کی کاروائی،کار وں کے کرتب دکھانے والے متعدد نوجوان ..

بحرین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): بحرینی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار وں کے کرتب دکھانے والے متعدد ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک پولیس لفٹیننٹ کرنل عادل الدوسری کا کہناتھا کہ گاڑیوں سے غیر قانونی کرتب دکھانے والوں ، تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے والوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاروں کے کرتب دکھانے والے نوجوانوں کے خلاف گزشتہ ماہ سے مہم جاری ہے ۔ اس ہفتے بھی متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیاہے ۔کاروں کے کرتب دکھانے کے دوران متعدد افراد اپنی جان بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔ کرتب دکھاتے ہوئے متعدد شہری بھی حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔ کرنل عادل کا مزید کہناتھا کہ یہ مہم اگلے ماہ بھی اسی انداز سے چلائی جائے گی۔