یوبی ایل فنڈز کا الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان VI شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) یوبی ایل فنڈ منیجرز(یوبی ایل فنڈز) نے الامین اسلامک فنانشل پلاننگ فنڈ کے زیرِ انتظام الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان VI (Al-Ameen Islamic Active Allocation Plan-VI,) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اس پلان میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان VI(AIActAP-VI) کو منظوری شرعی مشیروں مفتی محمد حسان اور مفتی محمد نجیب خان نے دی ہے۔

یہ پلان انتہائی فعال طریقے سے اسلامک ایکویٹی(Equity) اور اسلامک انکم منی/ مارکیٹ کے درمیان سرمایہ کاری کو مختص کرتا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ممکنہ منافع کا حصول ہے۔ اس پلان کی مدت دو سال ہے اور یہ ان سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ہے جو ایکویٹی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور اپنے سرمائے کی فعال مینجمنٹ کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوبی ایل فنڈز کے چیف ایگزیکٹو یاسر قادری نے کہا کہ الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان سیریز کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی ہے اور پہلے پانچ الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلانز کا ابتدائی حجم یا سرمایہ کاری 9.5 ارب سے زائد ہے۔

الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان VI اسی سیریز کا سلسلہ ہے اور یہ ان کیلئے سرمایہ کاری کی بہترین جگہ ہے جو 100 فیصدایکیویٹیز کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بات سے ناواقف ہیں کہ کن حصص میں سرمایہ کاری کرنی ہے۔ہماری ایکویٹی مارکیٹ پڑوسی ملکوں میں قائم مارکیٹوں اور دنیا بھر کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں عالمی سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ مانی جاتی ہے۔

اس سے ہماری فنانشل مارکیٹ کی طاقت ظاہر ہوتی ہے اور یہ ہمیں اس طرح کے منصوبے پیش کرنے کیلئے اعتماد فراہم کرتی ہے جو ہمارے سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی منافع بخش ثابت ہو سکتے ہیں۔ مارکیٹ کی کارکردگی اور اپنے آگے بڑھنے کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پر اعتماد ہیں کہ الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان VI بھی کامیاب رہے گا۔ یو بی ایل فنڈز CPPI پر مبنی فنڈز کے اجرا کا سرُخیل ہے جو پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ اسٹریٹیجی کی بنیاد پر قائم ہے اور ہم ریٹرن کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جو افراط زر کو کچھ اس طرح مات دے گا کہ ہمارے سرمایہ کار بہتر مالی مستقبل پر نظریں مرکوز رکھ سکیں گے۔

AIActAP-VI دراصل الامین اسلامک سورن فنڈ اور الامین اسلامک کیش فنڈ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے الامین اسلامک کے مختص ایکویٹی فنڈ(AIDEF)میں سرمایہ کاری کرے گا تاکہ اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو ایکویٹی مارکیٹ تک لے جا سکے۔

متعلقہ عنوان :