قلات میں سہ روزہ پولیو مہم کے دوران 82ہزار بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہیں،ڈاکٹر اسلم بلوچ

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:04

قلات( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر اسلم بلوچ نے کہا ہیکہ ضلع قلات میں پولیو میم جاری ہیں ضلع قلات میں سہ روزہ پولیو مہم کے دوران بیا سی ہزار بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہیں اس سلسلے میں تمام موبائل ٹیمیں گھر گھر پولیو کے قطرے پلارہے ہیں اگر کسی گھر میں پولیو ٹیم نہیں پہنچی تو عوام مجھ سے رابطہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران موبائل ٹیموں کی نگرانی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 281 موبائل ٹیمیں سات ٹرانزٹ سینٹرز چوبیس فکسڈ سینٹرز مقرر کیئے گئے ہیں عوام موبائل ٹیمیوں سے تعاون کر کے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائے۔

متعلقہ عنوان :