بی ڈی اے ملازمین دو مہینے سے تنخواہوں اور پینشن سے محروم ،ملازمین مشکلات کا شکار

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:04

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) بی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی سیف اللہ ترین، مقصود الرحمان بازئی، سردار خان مندوخیل ،نثار کاکڑ، عبداللہ کاکڑ ، بنگل خان رئیسانی ، میر قائم لہڑی، جان محمد ، محمدیونس ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دو مہینے پہلے بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن نہیں ہے اور سمری وزیر اعلی ٰ بلوچستان کے پاس ہیں اور ملازمین فاقاکشی پر مجبور ہوگئے ہیں، اور بچوں کے سکول کے فیس ادا نہیں ہورہے تنخواہوں کی وجہ سے گھروں کے گیس بجلی کے بلیں ادا نہیں ہورہے جس سے ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ ملازمین بیدی اے کے پنشن اور تنخواہوں کا جلد سے جلد مسئلہ حل کرائیں تاکہ ملامزین کے بچے سکول پڑھ سکے اور پیٹ بھر کر کھانا کھا سکے اور اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کی کہ بی ڈی اے تنخواہوں کا مستقبل حل کرائیں ، اور گرانٹ منظور کرائیں تاکہ ملامزین چین کی سانس لے سکے ۔

(جاری ہے)

اور محکمے میں اپنے خدمات انجام دے سکے ۔