قلات کے علاقہ چھپر میں گزشتہ ڈھائی سال سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا خاتون مریضہ کی علاج کیلئے اپیل

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:02

قلات( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) قلات کے علاقہ چھپر میں گزشتہ ڈھائی سال سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا خاتون مریضہ نے وزیر آعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیر صحت سینیٹر میر نعمت اللہ زہری سمیت مخیر حضرات سے علاج معالجہ میں مدد کی اپیل کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق قلات کے یونین کونسل چھپر کی رہائشی پچیس سالہ خاتون بی بی لطیفہ جو کہ گزشتہ ڈھائی سال سے کینسر کے مرض کے خلاف لڑرہی ہے اس وقت انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار نمے پر مجبور کسی مسیحا کی منتظر ہیں مریضہ کا کہنا ہیکہ میر ے شوہر ظہور احمد زہری اس وقت بے روزگار اور روزانہ دہاڑی کر تا ہیں میرے رشتہ داروں اور عزیزوں نے میرے علاج کے لیئے لاکھوں روپے خرچ کیئے بی ایم سی کوئٹہ اور جناح ہسپتال کراچی میں علاج کر وایا جو میرے جمع پونجی تھی وہ اس میں خرچ ہوئے اب ہمارے پاس کچھ نہیں بچا نہ ہی میرے شوہر میرا علاج معالجہ کرسکتی ہیں میرے تین معصوم بچے بھی بے سہارا میرے حالت پر پریشان ہیں اب میں گھر میں چارپائی پر دن رات پڑی رہتی ہوں کوئی سہارا نہیں میں میڈیا کے توسط سے وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ سینیٹر نواب زادہ میر نعمت ا للہ خان زہری سیکریٹری صحت ڈاکٹر عمر بلوچ سمیت ملک کے مخیر حضرات اور درد مند لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ خدارا میرے غربت اور میری معصوم بچوں پر رحم کر کے میرے علاج معالجہ کے لیئے مالی امداد کریں تاکہ میں اس مرض سے نجات پاسکوں اس موقع پر مریضہ کے شوہر ظہور احمد زہری نے کہا کہ میں بے روزگار ہوں اور دہاڑی پر اپنے بچوں کو پیٹ پال رہا ہوں اپنی کینسر کی مریضہ بیوی کی علاج معالجہ کے لیئے جمع پونجی خرچ کر دی اب ہمارے پاس وسائل نہیں کہ ان کا مزید علاج معالجہ کرواسکیں اب حکومت اور مخیر حضرات سے میڈیا کی توسط سے اپیل کر تا ہوں ہماری مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :