طارق محمود مدنی کاکیماڑی و سائٹ ٹاوٴن کے علاقوں کا خصوصی دورہ

پولیوٹیموں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے، سربراہ پی اے سی

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ و آل مداراس دینیہ ایکشن کمیٹی کے کنوینر طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں مہلک مرض پولیو سے محفوظ بنائیں یہ واحد مرض ہے جس کا علاج بیماری سے پہلے کیا جاتا ہے جو والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطر ے نہیں پلاتے ہیں وہ اپنے بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیماڑی ٹاون اور سائٹ ٹاوٴن کے علاقوں کا خصوصی دورہ کرتے ہو ئے علاقے کے لوگوں اور پولیو ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ شرعی طور پر تمام مکاتب فکرکے مفتیان کرام نے بھی پو لیو کے حق میں فتویٰ جا ری کیا ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے نہ صرف جائز ہیں بلکہ بچوں کو اس مہلک مرض سے بچاناوالدین کا اہم فریضہ بھی ہے طا رق مدنی نے کہا کہ بعض لو گ جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے منا کرتے ہیں وہ شرعی طور پر نہایت غلط کرتے ہیں اور یہ ایک خاص گروہ ہے جو ملک سے مہلک مرض پو لیو کے خا تمے میں رکاوٹ بنتا ہے اور اپنے خا ص مقاصدکیلئے پولیو ٹیموں پر حملہ بھی کرتا ہے طارق مدنی نے کہا کہ جب سے پولیوں ٹیمو ں کو علماء کرام اور مشائخ عظام کا تعاون حا صل ہوا ہے اس وقت سے نتائج بہتر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

علماء کرام علاقے میں پولیوں قطرے کے حوالے سے لوگوں کی موٴ ثر ا نداز میں ذہن سازی کرر ہے ہیں اور انہیں پولیوسے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شرعی معاملے سے بھی پولیو کے قطرے پلانے کو جائز ثابت کر تے ہیں جس سے لو گو ں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے اور اب لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کو ئی رکاوٹ نہیں بنتے ہیں اس موقع پرانہوں نے حکو مت پر زور دیا کہ پولیوٹیموں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اورپولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

علاوہ ازیں پاکستان امن کونسل کے ترجمان ایم ا ے کے فاروقی کے اعلامئے کے مطابق قادیانیت کے حوالے سے گفتگو کرنے پر معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول کو پیمرا کی جانب سے نوٹس جاری کئے جانے کے خلا ف آج (جمعہ)30 ستمبر کو پاکستان امن کونسل کے تحت یوم احتجاج منایا جائے گا اور اس سلسلے میں امن سیکریٹریٹ میں بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی اجلا س ہوگا جس سے مو لا نا پیر عبدالماجد نقشبندی و دیگر علماء کرام اور مشائخ عظام خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :