محکمہ پی ایچ ای کچھی نے اپنا کام عوضی ملازمین کے سپرد کردیا

ضلعی ہیڈکوارٹر ڈھاڈر کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:01

بولان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) محکمہ پی ایچ ای کچھی نے اپنا کام عوضی ملازمین کے سپرد کردیا ضلعی ہیڈکوارٹر ڈھاڈر کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے بچے بوڑھے صبح سے لیکر شام تک پانی کی تلاش میں سرگرداں پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی تو روڈ بلاک کرکے سخت ترین احتجاج کیا جائیگاصورتحال کا نوٹس لیا جائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کچھی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈھاڈر کے عوام ایک ہفتے سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں محکمہ اپنے ذمہ داریوں سے غافل ہے باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ نے عوضی ملازمین رکھ کر اپنے فرائض سے منہ موڑ لیا ہے عوضی ملازمین کی من مانیوں سے عوام پانی سے محروم ہو گئے ہیں محکمہ کے واٹر بور اکثر بیشتر خراب ہوتے ہیں جنہیں درست کرنے میں بھی محکمہ کوتائی کا مظاہرہ کرتا ہے جسکی وجہ سے عوام کو پانی کی فراہمی میں کئی دن لگتے ہیں جنریٹرکی مد میں فیول چارجرز باقاعدہ محکمہ کو ملنے کے باوجود فیول ہڑپ کیا جاتا ہے جبکہ عوام کو مختلف بہانوں سے پانی کی فراہمی میں کوتاہی برتی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈھاڈر کے عوام کوکئی دنوں سے پینے کا صاف پانی میسر نہیں بچے بوڑھے صبح سے لیکر شام تک پانی کی تلاش میں سرگرداں پھرتے رہتے ہیں اورمتعلقہ عملے کے آفیسران بارہا عوامی شکایت کے باوجود جان بوجھ کر عوام کو ٹرخا دیتے ہیں ڈھاڈر کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو قومی شاہراہ بلاک کرکے سخت ترین احتجاج کیا جائیگا جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :