صدر مملکت سے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور علمی ورثہ ، عرفان صدیقی کی ملاقات

پاکستان علمی اور ثقافتی ورثے سے مالامال ،بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ممنون حسین

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) صد ر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان علمی اور ثقافتی ورثے سے مالامال ہے لیکن اسے بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور علمی ورثہ ، عرفان صدیقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوانِ صدر میں سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے اس موقع پر انھیں اپنی وزارت کے امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگا کیا۔