ریاض: سعود ی عرب میں 439,000قطری ریال کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:39

ریاض: سعود ی عرب میں 439,000قطری ریال کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): سعودی عرب میں قطر ی بارڈر سے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ سعودی کسٹمز حکام نے قطری بارڈر سے سعودی عرب میں داخل ہونے والے ایک شخص کی جامعہ تلاشی لینے کے بعد گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 493,000قطری ریال برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے ملز م کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے . واضع رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق سعودی سعودی عرب سے بیرون ملک جانے والے سعودی شہری کو زیادہ سے زیادہ 60,000ریال لے جانے کی اجازت ہوتی ہے ۔ اس سے زیادہ کرنسی لے جانے والے افراد کو کرنسی سمگلنگ کے کیس میں سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے ۔