واہگہ بارڈر:بھارت نے پرچم اتارنے کی تقریب کا بھی بائیکاٹ کردیا

پاکستان کو گیڈربھبھکیوں سے ڈرانے والا بھارت دم دبا کے بھاگ گیا،پاکستانیوں کا پرچم اتارنے کی تقریب میں جذبہ دیدنی تھا،واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 ستمبر 2016 17:22

واہگہ بارڈر:بھارت نے پرچم اتارنے کی تقریب کا بھی بائیکاٹ کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) :بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کربولنے لگا ہے۔واہگہ بارڈر پر بھارت نے پرچم اتارنے کی تقریب کا بھی بائیکاٹ کردیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی ناکام کوشش اور سارک کانفرنس میں عدم شرکت کے بعدلائن آف کنٹرول پر بلاشتعال فائرنگ کی۔جس میں 2پاکستانی فوجی شہید اور 5زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان کو گیڈربھبھکیوں سے ڈرانے والے بھارت نے اب واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی تقریب کا بھی بائیکاٹ کردیاہے۔بھارت کی جانب تقریب میں کسی نے بھی شرکت نہیں کی،جیسے بھارتیوں کو سانپ سونگ گیاہو۔واہگہ بارڈر تقریب میں تمام کرسیاں خالی پڑی ہیں۔جبکہ دوسری جانب پاکستان کی جانب پرچم اتارنے کی تقریب میں پاکستانی مردوخواتین اورنوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا۔واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ڈی جی رینجرزپنجاب عمرفاروق اور تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :