وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، وزیراعظم دورہ امریکہ میں جنرل اسمبلی کے خطاب اور غیر ملکی سربراہوں سے ملاقاتوں پر وفاقی کابینہ کو احتماد میں لیں گے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھی اجلاس کا ایجنڈا ہو گئی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آج بروز جمعہ کو وفاقی کابینہ کا جلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پہلا ایجنڈا ہوگی، ذرئع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکہ میں جنرل اسمبلی میں کرنے والے خطاب اور غیر ملکی سربراہوں سے ملاقاتوں پر وفاقی کابینہ کو اپنے احتماد میں لیں گے۔

متعلقہ عنوان :