تباہ شدہ بھارتی چوکیوں کی فوٹیج نے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کا پول کھول دیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) بھارت کے کنٹرول لائن پرسرجیکل سٹرائیک کے دعوؤں کا پول کھل گیا ، تباہ شدہ بھارتی چوکیوں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو ایک ویڈیو فوٹیج ملی ہے جس میں بھارت کی تباہ شدہ چیک پوسٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو چلنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ویڈیو نے بھارت کی طرف سے کیے گئے سرجیکل دعوے کا پول کھول دیا ہے،تباہ شدہ چوکیوں سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ بھارتی فوجی اپنی چیک پوسٹیں ی چھوڑ کر بھاگ نکلے ہوں گے یا پھر مارے گئے ہوں گے جبکہ وہ اپنی ناکامی چھپانے اور اڑی حملے کے بعد بھارتی عوام کے اندر پائی جانیوالی ناراضگی کو دور کر نے کے لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچا رہا جبکہ نجی ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج نے بھارت کے اس ڈرامے کا پردہ چاک کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :