سپریم کورٹ : ڈکیتی اور قتل کے ملزم حافظ محمد ارشد کی پھانسی کی درخواست ضمانت خارج

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے ڈکیتی اور قتل کے ملزم حافظ محمد ارشد کی پھانسی کی سزا برقرار رکھتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی ۔ عدالت نے ملزم محمد ابراہیم اور گلزار کی پھانسی کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پھانسی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی عدالت نے ملزم محمد شہزاد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا قصور میں چار ملزمان نے ڈکیتی کے دوران یوسف جاوید کو قتل کردیا تھا جس پر ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزمان کو پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں

متعلقہ عنوان :