سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز درخواست کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے چیمبر میں کی درخواست ایڈووکیٹ راحیل کامران کی طرف سے دائر کی گئی ہے درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ججوں کیخلاف زیر سماعت شکایات کی تفصیلات فراہم کرنے اور جن ججز کیخلاف شکایات ہیں ان کو کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل کی سماعت کی اس سے قبل رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی