Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی جلسہ کل اڈا پلاٹ رائیونڈ پر منعقد ہوگا

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کے بعد لاہورہائیکورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کو اڈا پلاٹ رائیونڈ پر جلسہ کرنے کی باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی جلسہ اڈا پلاٹ رائیونڈ پر منعقد ہوگا اس سلسلے میں اڈا پلاٹ پر سیاسی میدان سج گیا ہے اور جلسہ کے انعقاد کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اڈا پلاٹ چوک پر20کنیٹنروں کے ساتھ80فٹ لمبا اور18فٹ چوڑا اسٹیج کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے 18فٹ بلند اس سٹیج پر سرخ قالین بچھائے گئے ہیں سٹیج کے رخ کی جانب لاکھوں کرسیاں لگادی گئی ہیں اڈا پلاٹ سے ٹھوکر کی جانب واقع سڑک پر بنائے گئے پنڈال میں خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ جگہ تعین کی گئی ہے پنڈال میں ولی ساؤنڈ سسٹم کے400 سپیکر نصب کردئیے گئے ہیں لائٹوں اور ساؤنڈ سسٹم کو وہاں رکھے گئے جنریٹروں سے منسلک کیا گیا ہے دوسری طرف اڈا پلاٹ کی جانب آنے والے وہ راستے جو رائیونڈ مارچ کے روٹ سے ہٹ کر نہیں تو خاردار تاروں اورکنٹینروں سے سیل کردیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے قافلوں نے اڈا پلاٹ پہنچنا شروع کردیا ہے جبکہ وہاں لگائے گئے ساؤنڈ سسٹم سے پی ٹی آئی کے نغمے نشر کیے جارہے ہیں اڈا پلاٹ سمیت پنڈال کا انتظام پی ٹی آئی کے رضاکاروں نے خود سنبھال لیا ہے قافلوں کی اڈا پلاٹ آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات