بھارتی سرحدی فورسز پاکستانی جانبازوں کا سامنے کرنے سے بھاگ گئیں،واہگہ اٹاری پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:32

لاہور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کے بعد بھارتی سرحدی فورسز پاکستانی جانبازوں کا سامنا کرنے سے بھی بھاگ گئیں،بھارت نے اٹاری اورواہگہ بارڈ ر پر ہونیوالی پرچم کشائی کی تقریب منسوخ کردی تاہم پاکستان رینجرز نے واضح کیا کہ پاکستانی سائیڈ پر تقریب معمول کے مطابق ہوگی اور شہری بھی شریک ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے اٹاری اورواہگہ بارڈ ر پر ہونیوالی پرچم کشائی کی تقریب منسوخ کردی ہے ۔ بی ایس ایف اور ضلعی حکام نے سیاحوں اور شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تقریب دیکھنے کیلئے اٹاری واہگہ کی طرف نہ جائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب پنجاب کے دیہات بھی خالی کرالیے ہیں جبکہ اضافی نفری بھی سرحد پر پہنچادی گئی جس سے ثابت ہوتاہے کہ کسی بھی قسم کی کوئی دراندازی نہیں ہورہی تھی بلکہ بھارت نے یہ ڈرامے بازی منصوبے کے تحت ہی کی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر روزانہ شام کو پرچم اتارنے کی تقریب کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی اور پنجاب رینجرز کے جوان ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں ۔واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پریڈ کے دوران پنجاب رینجرز کے جوان جوش و ولولے کا ایسا مظاہرہ کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کا قومی جوش عروج پر پہنچ جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :