پاکستان موجودہ صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان پر پریشر بڑھانا چاہتا ہے‘ ہمارے تحمل کے مظاہرہ کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان پر پریشر بڑھانا چاہتا ہے‘ ہمارے تحمل کے مظاہرہ کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی عزائم پر موجودہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جبکہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قسم کے خظرات سے نمٹنا جانتی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان پر پریشر بڑھانا چاہتا ہے لیکن پاکستان اس طرح کی سازشوں سے نمٹنا جانتا ہے۔