دنیا سب سے بڑے جمہوری ملک کے دعویدار بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لے،بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر یہ ظلم و جبر کسی دہشت گردی سے کم نہیں، مہذب دنیا کشمیریوں کی نسل کشی کو فوری بند کرائے

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سب سے بڑے جمہوری ملک کے دعوے دار بھارت کی دہشت گردی کا دنیا نوٹس لے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں اس وقت سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر اس کا اصل روپ یہ ہے کہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں‘ عورتوں ‘ بچوں اور بوڑھوں پر مسلح افواج کے ذریعے تشدد اور بربریت کرتا ہے۔

دنیا بھارت کے ان مظالم پر اس کے خلاف کارروائی کرے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر و استبداد کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر یہ ظلم و جبر کسی دہشت گردی سے کم نہیں، مہذب دنیا نریندر مودی کی اس دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کی نسل کشی کو فوری بند کرائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کی دہشت گردی اپنے اندر ریاستوں آسام‘ بنگال‘ اتر پردیش سمیت ہمسائیہ ممالک نیپال‘ بھوٹان اور سری لنکا جیسے ممالک میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ ہمیں یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے اصل مقاصد کیا ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جارحیت پسند ملک ہے اور الزام تراشی اس کا وطیرہ ہے۔ پاکستان نے وئی سرجیل اسٹرئیک نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :