پاکستان کی مسلح افواج دنیا میں سب سے زیادہ عملی جنگی تجربات رکھتی ہے ‘ آرمی چیف

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا میں سب سے زیادہ عملی جنگی تجربات رکھتی ہے ‘ جوانوں کی جسمانی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا معیار بلند ہے‘ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر چیلنج کا بلا خوف و خطر مقابلہ کیا ہے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے چوتھی ینگ سولجر انٹرسنٹرل فیزیکل چیمپئن شپ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے مقابلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور ان کو تربیت دینے والے ٹرینرز کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے چوتھی ینگ سولجر انٹر سنٹرل چیمپئن شپ کا فائنل بھی دیکھا۔

(جاری ہے)

22رجمنٹل سنٹرز سے 406 جوانوں نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ سپاہی شیراز خان نے تیس منٹ میں 1214 پش اپز لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سپاہی جمشید خان نے چن اپز مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 68 چن اپز لگائے۔

سپاہی اکمل حسین نے سیٹ اپز کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہوں نے 2134 سیٹ اپز لگائے۔ سپاہی محمد آصف کو چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور ٹرینرز کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا میں سب سے زیادہ عملی جنگی تجربات رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جوانوں کی جسمانی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا معیار بلند ہے پاک فوج کے جوانوں نے ہر چیلنج کا بلا خوف و خطر مقابلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :