پاکستان کادفاع نڈراورطاقتورہاتھوں میں ہے۔ ہم مادروطن پاکستان کے اندرونی وبیرون دشمنوں کیخلاف سربکف ہیں-الطاف شاہد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 16:11

پاکستان کادفاع نڈراورطاقتورہاتھوں میں ہے۔ ہم مادروطن پاکستان کے اندرونی ..

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کادفاع نڈراورطاقتورہاتھوں میں ہے۔ہم مادروطن پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کیخلاف سربکف ہیں۔مٹھی بھر غدار کروڑوں جانثاران وطن کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔ہماری پرعزم قیادت اورتعمیری سیاست پاکستانیت کی آئینہ دار ہے ۔

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون مادر وطن پاکستان کی سا لمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے ناپاک دشمنوں کاناطقہ بندکردے گی ۔ ہمارے قائدین مصطفی کمال ، انیس احمدقائم خانی اور رضاہارون کے ہوتے ہوئے پاکستان کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مقدس سرزمین پردشمن کواپنے ناپاک قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان کیخلاف بھارت کی آبی جارحیت کی صورت میں وہ مزید تنہا ہوجائے گا ۔وہ اوورسیزپاکستانیوں کے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ اپنے بیرونی آقاﺅں کوراضی کرنے کیلئے پاکستانیت اورقومی حمیت پرحملے کرنیوالے عناصر اب غیوراورمضطرب پاکستانیوں سے چھپ رہے ہیں مگرہم کسی ضمیرفروش اوروطن فروش غدارکوراہ فرارنہیں دیں گے ۔

پاکستان کے دشمن کواپنادشمن سمجھنا ہوگا،ملک دشمن عناصر کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے بدخواہوں کامحاصرہ اورمحاسبہ کرنا پاک سرزمین پارٹی کی قیادت اورکارکنان کافرض اورہم پرقرض ہے۔ برطانیہ سمیت دنیا بھرمیںپاکستان کے دشمنوں اورغداروں کاتعاقب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت چندغداروں کی مددسے پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔ پاکستان کیخلاف بھارت کی آبی جارحیت الٹااس کے گلے پڑجائے گی ،وہ اپنے اس انتہاپسندانہ اقدام کا مہذب دنیا کوکیا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہویاپانی بھارت ہماراکوئی حق غصب نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ عنوان :