دنیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے ، بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔سارک کانفرنس میں روڑے اٹکانہ بھارت کا پرانہ وطیرہ ہے۔ بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے خواب مت دیکھے، سندھ طاس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کا تخفظ حاصل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 15:58

دنیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے ، بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) دنیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے ، بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نریندر مودی کی تقریروں سے پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کیا جا سکتا ، سارک کانفرنس میں روڑے اٹکانہ بھارت کا پرانہ وطیرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کشمیر میں جاری بربریت نے بھارتی چہرے سے نقاب اٹھا دیا ، پاکستان کو تنہا کرنے کا دعویٰ محض پراپیگنڈہ ہے۔ پاکستان علاقائی تعاون کے لیے کوشاں رہے گا۔نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے خواب مت دیکھے، سندھ طاس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کا تخفظ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے تمام عالمی فورمز پربھارتی جارحیت کوبے نقاب کیا اور وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے خصوصی نمائندے مقرر کئے۔

پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اس مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ 83 دنوں سے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، چھرے والی بندوقوں کے ذریعے 108 کشمیریوں کی بینائی چھین لی گئی، جامعات کو نشانہ بنا کر متعدد طلبا کو بھی زخمی کیا جاچکا ہے، زخمی کشمیریوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے حریت رہنماو¿ں کو حراست میں لیا گیا اور اب تک 110 افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مزید 7 ہزار سے زائد فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا اور بھارتی قابض فوجیوں کی جارحیت میں کمی کے بجائے بھارتی مظالم مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ ہم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی کشمیر کا معاملہ اقوام عالم کے سامنے لایا اور اب بھی پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔

سارک کانفرنس میں بھارت کے انکار پر نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے سارک کانفرنس میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ علم میں ہے اور یہ منفی ردعمل انتہائی افسوسناک ہے ماضی میں بھی بھارت سارک کانفرنس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے، بھارت کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں سارک کانفرنس کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔