بھارتی خفیہ ایجنسی کی پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں دہشتگردی کروانے کی منصوبہ بندی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 ستمبر 2016 15:54

بھارتی خفیہ ایجنسی کی پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں دہشتگردی کروانے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) :محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں دہشتگردی کروانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے محکمہ داخلہ پنجاب کوآگاہ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“نے پاکستان میں تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا لیاہے۔جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھارتی خفیہ ایجنسی کی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کا مراسلہ جاری کردیاہے۔