قطیف: میونسپیلٹی حکام کی کاروائی مختلف سڑکوں پرترک کردہ 288گاڑیاں ضبط

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:50

قطیف: میونسپیلٹی حکام کی کاروائی مختلف سڑکوں پرترک کردہ 288گاڑیاں ضبط

قطیف:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): قطیف میونسیپیلٹی حکام نے شہر میں مختلف سڑکوں پر موجود 288ٹوٹی پھوٹی اورناکارہ گاڑیوں کو ضبط کر لیاہے ۔ میونسپیلٹی حکام کا کہناہے کہ ترک کردہ گاڑیوں کی وجہ سے حادثات پیش آنے کا خطرہ بنا رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ شہر کے قدرتی حسن کو بھی خراب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

میونسیپیلٹی حکام نے اس سلسلے میں ان گاڑیوں کو بڑے ٹرکوں کے ساتھ باندھ کر میونسپیلٹی کی پارکنگ میں کھڑا کیا ہے ۔

حکام کا کہناہے کہ اگر ان گاڑیوں کے مالکان نے انہیں واپس لینے میں دلچسپی ظاہر نہ کی تو ان کو بیچ دیا جائے گا۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ جدہ ، القصیم میونسپیلیٹی حکام نے شہر سے ناکارہ اور ترک کردہ گاڑیوں کو ضبط کیا تھا۔ ضبط کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ یا تو لے جائیں ورنہ ان کو حکومتی حکم پر بیچ دیا جائے گا۔