بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔پاکستان

فائرنگ بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا تسلسل ہے،پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلا ف ورزی پر مذمت ۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 ستمبر 2016 15:35

بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔پاکستان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) :پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلا ف ورزی پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں،فائرنگ بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادرمسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،آئندہ بھی بھارت کو بھرپور جواب دیاجائے گا۔بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کیلئے اپنے میڈیا کو چنا ہے۔