اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے 3یونین کونسلوں میں ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم شروع
جمعرات 29 ستمبر 2016 15:26
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ، ریونیو،پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے اسلام آباد کے تین یونین کونسلوں ترلائی ،سوہان اور روات میں ڈینگی کی روک تھام اور اس کے مکمل خاتمے کے لئے محکمہ صحت اسلام آباد کی مدد کرے۔
انہوں نے کہا خصوصی آپریشن کے دوران تین یونین کونسلوں ترلائی ،سوہان اور روات میں جس گھروں کے مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ہے اس کے ارد گرد48گھروں میں فیومیگیشن کی جائے گی ، محکمہ صحت اسلام آباد نے ہر یونین کونسل میں5،5ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے جبکہ2،2 لیڈی ہیلتھ ورکرزگھر گھر جاکر لاروے کو تلاش کرے گی تاکہ تینوں یونین کونسلوں کو ڈینگی مچھر سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد لاروا کو تلاش کرنا اوراگر کسی بھی بلڈنگ یا دوسرے ایریاز میں لاروا برآمد ہونے کی صورت میں مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ متاثرہ تینوں یونین کونسل اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان میں واقع ہے اس لئے وہاں کے زیادہ مریض ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں 7اگست سے لیکر اب تک217 مریضوں میں ڈینگی کے وائرس کی نشاندھی ہوئی جس میں سے187مریضوں کا تعلق دیہی اور30مریضوں کا تعلق اسلام آباد کے شہری علاقوں سے ہیں ۔دیہی علاقوں میں جہاں پر ڈینگی کے کیسسز سامنے آئے ہیں ان میں سوہان میں40،ترلائی50،روات70،ترنول12،بہارہ کہو9،کری4اورکرپہ میں2مریض شامل ہیں۔تاہم جن تین یونین کونسلوں میں زیادہ ڈینگی کے کیسسز روپوش ہوئے ہیں وہاں پر مہم جمعرات کو شروع ہوگیا جو8اکتوبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جن مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ان کا محکمہ صحت اسلام آباد نے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کا بروقت تشخیص کی گئی اور تمام مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ تاہم اسلام آباد میں رواں ڈینگی مہم کے دوران کوئی اموات نہیں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.