آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایبٹ آباد کا دورہ۔ آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہیں، ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 15:26

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایبٹ آباد کا دورہ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی افواج اس سے قبل بھی جنگی حالاقت کا مقابلہ کر چکی ہیں ۔ پاکستانی افواج میں بھر پور قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت سمیت فٹنس بھی موجود ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی قابلیت اور صلاحیت عالمی معیار کی ہے اور پاک افواج بہترین جنگی تجربات کی بھی حامل ہیں، آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔