قائد حزب اختلاف نے جب صدر نشین کی توجہ قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی طرف دلائی تو پیپلز پارٹی کے صرف چار ارکان موجود تھے

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:23

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) قائد حزب اختلاف جب صدر نشین کی توجہ ایوان میں حکومتی اراکین کی طرف دلا رہے تھے کہ ایوان میں 25 حکومتی اراکین ہیں تو اتفاقاً ان کے اپنے پیپلز پارٹی کے صرف چار ارکان موجود تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر انہوں نے کہا کہ اجلاس کو ملتوی کرایا جائے، یہ اہم ایشو ہے، اس پر بحث کے دوران ایوان میں حاضری بھرپور ہونی چاہئے جس پر فیصلہ ہوا کہ جو رکن غالب خان تقریر کر رہے ہیں ان کو تقریر مکمل کرنے دی جائے۔ خورشید شاہ خود بھی ایوان سے چلے گئے اور غالب خان نے اپنی تقریر مکمل کی۔