پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیکس کی خوشی، بھارتی ریسٹورنٹ نے ڈسکاونٹ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 15:17

پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیکس کی خوشی، بھارتی ریسٹورنٹ نے ڈسکاونٹ کا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : بھارتی ریسٹورنٹ نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیکس کی خوشی میں تمام آرڈرز پر ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برگر سنگھ نامی ایک بھارتی ریسٹورنٹ نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے بعد ایک ٹیکسٹ میسیج میں اپنے صارفین کو ”fpak20“ کوڈ کے تحت تمام آرڈز پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں لکھا گیا کہ پاکستان کے آزاد کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کی روشنی میں برگر سنگھ کی جانب سے اپنے تمام تر کسٹمرز کو تمام آرڈرز پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بھارت اس قسم کے دعووں سے محض اپنے میڈیا اور عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن بھارتی عوام کو یہ معلوم ہی نہیں کہ اس کراس بارڈر فائرنگ میں سب سے زیادہ نقصان بھارت ہی کا ہوا ہے لیکن شاید بھارتی عہدیداران نے اپنی عوام کو بہلانے کے لیے اس طرح کے بھونڈے اور جھوٹے دعوے کرنے شروع کر دئے ہیں۔

پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیکس کی خوشی، بھارتی ریسٹورنٹ نے ڈسکاونٹ کا ..

متعلقہ عنوان :