ابو ظہبی: دو سکول بسوں میں تصادم متعدد بچے شدید زخمی

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:12

ابو ظہبی: دو سکول بسوں میں تصادم متعدد بچے شدید زخمی

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): ابو ظہبی کے مصفحہ ایریا میں نجی سکولوں کی دو بسیں آپس میں ٹکرانے سے متعدد طالب علم زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے طالب علموں میں سے دو کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے ۔ حادثہ صبح سکول کے اوقات میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی بعد المصفحہ روڈ پر ٹریفک جام کی سی صورتِ حال پیش آگئی۔ بچوں کے والدین نے بسوں کے حادثے کے بعد پریشانی کے باعث نجی سکولوں کا رخ کر لیا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ میری بیٹی نے مجھے ای میل کی ہے کہ اس کی بس کو حادثہ پیش نہیں آیا اور وہ بالکل محفوظ ہے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔