Live Updates

رائیونڈ مارچ 30ستمبر کو ہو گا یا 30اکتوبر کو؟تحر یک انصاف کی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ سامنے آگئی

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) رائیونڈ مارچ 30ستمبر کو ہو گا یا 30اکتوبر کو؟تحر یک انصاف کی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ سامنے آگئی ‘شہر میں جگہ جگہ رائیونڈ مارچ کے حوالے سے 30اکتوبر کی تاریخ والے بینرز آویزا ں کر دیے گئے جس نے کارکنوں کو بھی پریشان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی مقامی قیادت نے بابو صابو انٹر چینج ، نیازی اڈا ، اچھرہ ، کینال روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقوں میں رائیونڈ مارچ کے حوالے سے بینرز اور فلیکس آویزاں تو کر دیں مگر اس بات کا خیال ہی نہیں رکھا گیا کہ اس پر جلسے کی تاریخ کیا درج کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بینرز پر غلطی سے 30ستمبر کی بجائے 30اکتوبر کی تاریخ درج ہے جسے دیکھنے والے پریشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں کہ شائد عین وقت پر آکر تحریک انصاف نے جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات