Live Updates

اگر بھارت کی طرف سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے،

بھارت کی مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی،مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی مسلط سے آزاد ہوگا،عمران خان کے احتجاج سے فرق نہیں پڑتا،14اگست گزرگیا،30ستمبر بھی گزر جائے گا،حکومت اپنی جمہوری مدت پوری کرے گی،عوام ہی اصل تھرڈ ایمپائر ہیں،عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے،کسانوں کو ٹیوب ویلز پر سبسڈی دی گئی،اس کے باوجود وہ بل جمع نہیں کروا رہے،صرف پنجاب نہیں پورے ملک کے کسانوں کو اپنے ٹیوب ویلز کے بل جمع کروانے ہوں گے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی طرف سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے،بھارت کی مقبوضہ کے حوالے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی،مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی مسلط سے آزاد ہوگا،عمران خان کے احتجاج سے فرق نہیں پڑتا،14اگست گزرگیا،30ستمبر بھی گزر جائے گا،حکومت اپنی جمہوری مدت پوری کرے گی،عوام ہی اصل تھرڈ ایمپائر ہیں،عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے،کسانوں کو ٹیوب ویلز پر سبسڈی دی گئی،اس کے باوجود وہ بل جمع نہیں کروا رہے،صرف پنجاب نہیں پورے ملک کے کسانوں کو اپنے ٹیوب ویلز کے بل جمع کروانے ہوں گے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے ترقی و مضبوط معیشت بھارت کو ہضم نہیں ہورہی،وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پرپاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے رکھ دیا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،پاکستان کے آواز اٹھانے پر بھارت خائف ہوگیا ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے موقف عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے،جس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں،اگر بھارت کی طرف سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے،بھارتی وزیراعظم کو عالمی سطح پر دہشتگرد قراردیا گیا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ 14اگست گزر گیا،30ستمبر بھی گزر جائے گا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے وزرات کے ساتھ جو معائدے ہوئے کسانوں نے تینوں معاہدوں کی خلاف ورزی کی،حکومت کی طرف سے ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دی گئی مگر اس کے باوجود کسان بل جمع نہیں کروارہے،کسانوں کو صرف پنجاب میں نہیں پورے ملک میں اپنے ٹیوب ویلوں کے بل جمع کروانے ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات