سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعوی ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 15:08

سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعوی ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاکستان میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے بعد بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے بعد سے ہی بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ 500 پوائنٹس تک کریش کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یوم ھٰذا ممبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 9 بجکر 15 منٹ پر 28ہزار 452پوائنٹس پر ہوا جو دوپہر 12 بجے کے قریب بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے پر مبنی خبروں کے سامنے آنے پر ممبئی اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای سینسیکس 27 ہزار 740 پوائنٹس تک گرگیا۔

خیال رہے کہ بھارت نے رات ڈھائی بجے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی جسے بھارت نے سرجیکل اسٹرائیکس قرار دے دیا تاہم پاکستان نے بھارتی دعوے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :