بھارتی جنگی جنون ، سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوی کے بعدممبئی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، 500پوائنٹس کی کمی

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) بھارت کا جنگی جنون اس کی معیشت کو لے ڈوبا ، بمبئی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوی کے بعدممبئی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیو ں کے دوران بمبئی سٹاک مارکیٹ میں اچانک 500پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ بھی 50پیسے گر گیا جس کے بعد بھارتی روپے کی قیمت ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت جا جنگی جنون اس کی معیشت کو لے ڈوبے گا اور آج سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بعد بمبئی سٹاک مارکیٹ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور اگر بھارت نے اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے جاری رکھے تو سٹاک مارکیٹ میں اسی طرح کمی واقع ہوتی رہے گی جس سے بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :