پاکستان کا صرف ایک بیلسٹک میزائل پورے بھارت کو تباہ برباد کر سکتا ہے

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:47

پاکستان کا صرف ایک بیلسٹک میزائل پورے بھارت کو تباہ برباد کر سکتا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2016ء) پاکستان کے پاس یوں تو کافی بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو بھارت میں کہیں پر بھی نشانہ باندھ کر اسے برباد کر سکتے ہیں مگر پاکستان کا سب سے بہترین اور بھارت کے ہوش اڑا دینے والے بیلسٹک میزائل کا نام 'شاہین 3' ہے ۔ شاہین 3 کو پاکستان کا سب سے زبردست میزائل کہا جاتا ہے جو کہ پورے بھارت کو برباد کر سکتا ہے ۔

شاہین 3 باآسانی 2750 کلومیڑ تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے .شاہین تھری جوہری اورروایتی وار ہیڈلے جانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے. گویا شاہین 3 پورے بھارت کو آرام تباہ برباد کر سکتا ہے۔ شاہین 3 کے علاوہ پاکستان کے پاس شاہین 2 بھی موجود ہے جو کہ 2000 کلومیڑ تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے اور آدھے بھارت کو برباد کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غوری 2 میزائل 1800 کلومیڑ تک بھارت کے اندر اپنے کسی بھی ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے اور اپنے ساتھ 750 کلوگرام کا جوہری بم ساتھ لے جا سکتا ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان کے پاس شاہین ، غوری ، ابدالی اور غزنوی بیلسٹک میزائل شامل ہیں جو 200 سے 1500 کلومیڑ تک اپنے ہدف کو باآسانی برباد کر سکتے ہیں۔ پاکستان کا غوری میزائل اسلام آباد سے جے پور اور نئی دہلی ، لکھنو اور کان پور کو تباہ برباد کر سکتا ہے اس کے علاوہ بھارت میں میں گجرات اور مہاراشترا کو بھی باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔


پاکستان کے پاس نزدیکی ہدف کو نشانہ بنانے کے لیئے نصر اور حتف بیلسٹک میزائل شامل ہیں جو کہ 60-100 کلومیڑ تک باآسانی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ گویا اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بھارت بھی تباہ برباد ہو جائے گا۔جس میں نہ تو پاکستان بچے گا اور نہ ہی بھارت کا کوئی وجود رہے گا۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج اپنے بیان میں بھارت کو جنگ کی صورت میں پاکستان کی جانب سے جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :