بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نبیلہ حاکم علی خان کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے دو شہید جوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہے ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ مودی حکومت نے اپنا اصل چہرہ دکھانا شروع کردیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں اپنی جارحیت کو چھپانے کے لئے بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کوکمزور نہیں کر سکتا۔پنجاب اسمبلی کایہ ایوان افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر اس جارحیت کا نوٹس لے۔