پاکستان نے بھارت کا سرجیکل سرائیکس کا دعوی مسترد کردیا-بھارت نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے دیا ہے۔آئی ایس پی آر‘بھارت نے پہلے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ بعد میں بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کے پار جاکر پاکستانی فوج پر حملے کیئے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 14:42

پاکستان نے بھارت کا سرجیکل سرائیکس کا دعوی مسترد کردیا-بھارت نے ایل ..

روالپنڈی+مظفرآباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) بھارت کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ پاکستان نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان پاک فوج جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بھارت نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے دیا۔ بھارت کا یہ دعویٰ پاکستان نے مسترد کر دیا۔

ترجمان پاک فوج نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کہیں بھی کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی۔ اگر سرجیکل اسٹرائیک کی کوشش بھی کی گئی تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارنی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتاپانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر رات ڈھائی سے صبح 8 بجے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر نوگام سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ بعد میں بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کے پار جاکر پاکستانی فوج پر حملے کیئے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی ہندوستانی فوج نے پاکستانی فورسز پر کنٹرول لائن کے لاچی پورہ اور ماہیان بونیار کے علاقوں میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا جبکہ انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

تاہم پاکستان نے ان تمام دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے۔لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا حالیہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اوڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔