Live Updates

لاہور: فل بینچ نے پی ٹی آئی کو رائے ونڈ مارچ کی اجازت دیدی

عدالت نے پی ٹی آئی کا موقف تسلیم کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ فل بینچ نے رائے ونڈ مارچ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فل بینچ نے پی ٹی آئی کو رائے ونڈ مارچ کی اجازت دیدی۔جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رائے ونڈ مارچ سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے اسے روکا جائے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کا موقف تسلیم کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔پی ٹی آئی کی 30 ستمبر کو احتجاجی مارچ کیلئے اڈہ پلاٹ میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ، ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہیں ، کپتان کا اصرار ہے ، کوئی ساتھ دے نہ دے ، پاناما لیکس کا حساب لے کر رہیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات